کمپنیوں پر یومیہ مقدار سے زائد پٹرول بیچنے پر پابندی نہیں

کمپنیوں پر یومیہ مقدار سے زائد پٹرول بیچنے پر پابندی نہیں

کراچی( کامرس رپورٹر)ملک بھر میں تیل کی یومیہ مقدار سے زیادہ فروخت پر مبینہ پابندی کی خبروں پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے واضح تردید جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی پابندی نہ تو آئل کمپنیوں کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔۔۔

 اور نہ ہی اوگرا کی طرف سے اس سلسلے میں تاحال کوئی ایڈوائزری جاری ہوئی ہے ۔او سی اے سی نے کہا ہے کہ کچھ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ تیل کمپنیوں کو یومیہ مقدار سے زائد پٹرول یا ڈیزل فروخت کرنے سے روکا گیا ہے جو سراسر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں تیل کی ترسیل ملک بھر میں مکمل طور پر بحال ہے اور کسی قسم کی کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ،تیل کمپنیوں کو ایڈوائزری صرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے موصول ہوتی ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔او سی اے سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے بارے میں صرف مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں ۔ واضح رہے کہ ایسی خبریں نہ صرف صارفین کو بلاوجہ پریشان کرتی ہیں بلکہ مارکیٹ میں غیر ضروری بے چینی کا باعث بھی بنتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں