بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اخبار ’’دی پرنٹ‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی بری طرح ناکام ہوچکی ہے، جبکہ پاکستان کی موثر اور جدید کرپٹو حکمت عملی عالمی سطح پر کامیابی کی مثال بن گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپٹو پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہونے کے بعد 97 فیصد کرپٹو مارکیٹ ختم ہو چکی ہے، جس کے باعث نوجوان سرمایہ کار اور اسٹارٹ اپس ترقی یافتہ ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بھارتی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے ہیں، جس سے ملک کو 60 ارب روپے کے ٹیکس کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے 2000 میگاواٹ کرپٹو مائننگ اور بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا ہے جو سبقت کی علامت سمجھا جارہاہے۔