مسابقتی کمیشن : 50 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری ٹرانزیکشن کی منظوری
کراچی(بزنس رپورٹر)مسابقتی کمیشن نے مالی سال 25۔2024 کے دوران مجموعی طور پر 69 مرجرز اور ایکوزیشنز کی ٹرانزیکشنز کی منظوری دی جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں میں انضمام اور شراکت داری کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔
غیر ملکی کمپنیوں کی ان ٹرانزیکشن کے نتیجے میں تقریبا 50 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔ یہ ٹرانزیکشنز خوراک، مالیات، لاجسٹکس، ایرو سپیس، میڈیا اور ای کامرس کے شعبوں میں ہوئیں۔