اپٹما کا آر ایل این جی بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنیکا مطالبہ

اپٹما کا آر ایل این جی بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنیکا مطالبہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اپٹمانے اوگراسے مطالبہ کیا کہ جون 2015 سے جون 2022 تک کے آر ایل این جی بلوں کی ادائیگی، وضاحت اور تصفیے کا عمل مکمل ہونے تک مؤخر کی جائے۔

اوگرا کے چیئرمین کو ارسال کردہ ایک خط میں اپٹما کے سیکریٹری جنرل شاہد ستار نے بتایا کہ رکن ملوں کو سینکڑوں ملین روپے کے آر ایل این جی بل موصول ہوئے ہیں ۔یہ بل 7 سال کے عبوری چارجز کے حتمی تعین کی عکاسی کرتے ہیں اور صرف دو ورکنگ دن کی ادائیگی کی مہلت کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان بھاری بھرکم بلوں کے حوالے سے کوئی پیشگی وضاحت، تفصیلی حساب کتاب یا بریک ڈاؤن فراہم نہیں کیا گیا ۔انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ معاشی حالات میں ان بھاری بلوں کا اچانک نفاذ لیکویڈیٹی کی کمی کے باعث مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں