پاک،امریکا دوطرفہ تجارت میں 16فیصداضافہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 میں پاک امریکا تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔۔۔
اس دورانیے میں پاکستان کی امریکا کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ذرائع کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں جب کہ دیگر تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔