جاپانی کمپنی نے پاکستان میں موٹرسائیکل کی تیاری بند کردی

جاپانی کمپنی نے پاکستان میں موٹرسائیکل کی تیاری بند کردی

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ موٹر سائیکل ساز جاپانی کمپنی نے پاکستان میں موٹرسائیکل کی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم صارفین کی سہولت کیلئے اسپیئر پارٹس اور وارنٹی سروسز کی فراہمی جاری رہے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ادارہ اپنے صارفین کی برسوں پرمحیط وفاداری اور تعاون پر شکرگزار ہے جبکہ مستقبل میںادارے کی پالیسی کے مطابق، اسپیئر پارٹس مجاز ڈیلرز کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے، کمپنی نے واضح کیا کہ وارنٹی اسکیم کے تحت تمام سہولتیں اور کسٹمر سپورٹ حسبِ روایت فراہم کی جائیں گی ۔کمپنی کے ایم ڈی نے اپنے دستخط شدہ بیان میں کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے آخر تک پرعزم ہے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں