معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر چلنا ہوگا:گورنر پنجاب

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر چلنا ہوگا:گورنر پنجاب

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے فروغ اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)ملک کی بہتری کے لئے مل کرکام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت ملی ہے اور پاکستان دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ریاست بن کر ابھرا ہے ۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ گورنر سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے ، لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کی خاطر ایک پیج پر ہونا چاہئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں