مالی سال24-25:ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ

مالی سال24-25:ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ

مجموعی طور پر 9ارب 10کروڑ روپے کی ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں،رپورٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے مالی سال24-25کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی جامع رپورٹ جاری کردی جسکے مطابق ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مجموعی طور پر 9 ارب 10 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں، موبائل فون کے ذریعے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ راست پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں کی تعداد دوگنی ہوگئی۔ ریٹیل پیمنٹ سسٹم کا حجم 9.1 فیصد اضافے کے ساتھ 612 کھرب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ڈیجیٹل ذرائع سے ہونے والی ادائیگیاں کُل ریٹیل ادائیگیوں کا 88 فیصد رہیں۔ انٹرنیٹ بینکنگ پورٹلز کے استعمال میں بھی 33 فیصد اضافہ ہوا اور اسکے ذریعے 2کروڑ 97 لاکھ ٹرانزیکشنز کی گئیں، اسکے علاوہ ای منی والیٹس کے حصے میں اضافہ نسبتاً کم رہا۔ ملک میں پوائنٹ آف سیل نیٹ ورک بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جو اب 195,849 ٹرمینلز اور 159,284 دکانوں تک پہنچ چکاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں