میزان بینک کیلئے لارج سائز بینک کیٹگری میں بہترین بینک کا ایوارڈ

 میزان بینک کیلئے لارج سائز بینک کیٹگری میں بہترین بینک کا ایوارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)میزان بینک کو سی ایف اے انسٹیٹیوٹ امریکہ کے ممبر ادارے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے 22ویں سالانہ ایکسلینس ایوارڈز میں لارج سائز بینک کیٹگری میں سال کے بہترین بینک کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔

 اس کے علاوہ بینک کو اسلامک فنانس انڈسٹری میں شاندار کارکردگی،جدّت اور لیڈرشپ کے اعتراف میں سال کے بہترین اسلامی بینک کے ایوارڈز سے بھی نوازاگیا ہے ۔ میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے مہمانِ خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے بہترین بینک کا ایوارڈ وصول کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں