ای ایف یو لائف اشورنس نے ایج گرین بلڈنگ سرٹیفکیشن کااعزازحاصل کر لیا
کراچی(بزنس ڈیسک)ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ نے ایج گرین بلڈنگ سرٹیفکیشن کا اعزاز حاصل کر لیا اور یوں عالمی استحکام کے اس اعزاز کو حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی انشورنس کمپنی بن گئی۔۔۔
یہ سرٹیفکیشن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کی جانب سے عطا کیا گیا ، یہ سنگِ میل ای ایف یو لائف کی ماحولیاتی طور پر ذمہ دار انفرااسٹرکچر میں قائدانہ حیثیت اور مستحکم آپریشنز کیلئے اس کے عزم کو اجاگر کرتا ہے ۔ای ایف یو لائف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی احمد نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ای ایف یو لائف کیلئے باعثِ فخرہے بلکہ ملکی تمام انشورنس شعبہ جات کیلئے بھی سنگِ میل ہے ۔آئی ایف سی پاکستان کی پرنسپل کنٹری آفیسر ناز خان نے کہا کہ ای ایف یو لائف نے اداروں کیلئے مثال قائم کی ہے ۔