سونا 1600روپے مہنگا، ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا

سونا 1600روپے مہنگا، ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا

انٹر بینک میں قیمت 280روپے 41پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 281روپے 35پیسے سونا تولہ قیمت 4لاکھ 43ہزار 762، 10گرام 3لاکھ 80ہزار 454روپے ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی،پیرکو فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ میں بھی اضافے سے 4 ہزار 214 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ ادھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 41 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 70 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 83 رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 728 روپے 33 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 913 روپے 30 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں