موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس نفاذ کی مضبوطی کیلئے انشورنس ریپوزٹری نافذ
اسلام آباد(اے پی پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام رجسٹرڈ نان لائف انشورنس کمپنیوں بشمول جنرل تکافل آپریٹرز جو موٹر وہیکل انشورنس فراہم کرتے ہیں، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موٹر انشورنس ریپوزٹری میں شمولیت اختیار کریں۔
کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق ایم آئی آر ایک مرکزی الیکٹرانک ڈیٹا بیس ہے جو انشورنس کمپنیوں، تکافل آپریٹرز اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے مابین ہونے والے ایم او یو کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔