ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 12دسمبر سے شروع ہو گا

ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 12دسمبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد(اے پی پی)حکومتِ پاکستان اور اٹلی کے تعاون سے ساتواں گرینڈ نیشنل زیتون گالا 2025 اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12دسمبر سے 14دسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔

 یہ پروگرام وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور اولیو کلچر سکیل اپ پراجیکٹ کے تحت منعقد ہوگا۔ تین روزہ گالا میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی زیتون کی صنعت کو اجاگر کیا جائے گا جہاں ملک بھر سے کاشتکار، کاروباری افراد، ماہرینِ تحقیق اور پالیسی ساز شرکت کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں