سامبا بینک نے دی کنگڈم کنیکٹ سعودی بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

سامبا بینک نے دی کنگڈم کنیکٹ سعودی بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)سامبا بینک لمیٹڈ پاکستان نے اسلام آباد کی جناح ایونیو برانچ میں دی کنگڈم کنیکٹ سعودی بزنس فسیلی ٹیشن سینٹرکا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

تقریب میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی جمیل قریشی، سعودی عرب کے نائب سفیر محمد صالح ال علی، جوائنٹ سیکریٹریایس آئی ایف سیڈاکٹر عمر جہانگیر اور سعودی سفارتخانے کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و فنانس عبداللہ سلیمان الدوئیخ شامل تھے ۔تقریب کی میزبانی قائم مقام صدر و سی ای او، سامبا بینک لمیٹڈ راشد جہانگیرنے کی۔دی کنگڈم کنیکٹ جدید ون ونڈو بزنس فسیلیٹیشن پلیٹ فارم ہے جس میں کانفرنسنگ سہولیات سے آراستہ میٹنگ رومز، اسٹرکچرڈ B2B میچ میکنگ، سیکریٹریٹ سپورٹ اور متعلقہ سرکاری و ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ کاری کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں