گفٹ اسکیم ،پرسنل بیگیج پر عائد پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ

گفٹ اسکیم ،پرسنل بیگیج پر عائد پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ

ای سی سی کا فیصلہ نقصان دہ، موٹر ڈیلرز کی وزیرِ اعظم سے مداخلت کی اپیل

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ای سی سی کے حالیہ فیصلوں کو ملکی تجارت، روزگار اور اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو  تفصیلی خط ارسال کیا جس میں گفٹ اسکیم ،پرسنل بیگیج اور ٹرانسفر ریزیڈینس اسکیمز پر عائد پابندیوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی کا 9 دسمبر 2025 کو جاری کردہ فیصلہ نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کے معاشی استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو بھی شدید دھچکا پہنچا رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ایچ ایم شہزاد نے وزیرِ اعظم سے براہِ راست مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی سی کا فیصلہ فوری طور پر ازسرِنو جائزے کیلئے بھیجا جائے ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت کاری بحال کی جائے اور ایسوسی ایشن کو وزیرِ اعظم سے ملاقات کا موقع دیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں