ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے خاتمے سے معیشت کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، ایس ایم تنویر

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے خاتمے سے معیشت کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، ایس ایم تنویر

کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈریشن لیڈر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز اور حکومت ایک ہی نکتے پرمتفق ہوگئے ہیں جو قومی مفاد میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ایس ایم تنویر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپورٹ ہڑتال کے خاتمے سے ملکی معیشت کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، مسئلے کا حل تلاش کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفاد میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں