پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک،چین کا دوسرا نمبر

پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک،چین کا دوسرا نمبر

5ماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.639ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال امریکا،چین اوربرطانیہ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں امریکا پاکستانی برآمدات کے حوالے سے پہلے نمبرپررہا اوراس مدت میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.639ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو 4.97فیصدزیادہ ہے ۔ چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے دوسرابڑاملک رہا، چین کوپاکستانی برآمدات کاحجم 982.98ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.055ارب ڈالرکے مقابلے میں 6.84فیصدکم ہے ۔ برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو904.90ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 934.55ملین ڈالرتھا ۔اعدادوشمارکے مطابق یواے ای کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 833.36ملین ڈالراورجرمنی کو716.065ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں