گوجرانوالہ :4پولیس مقابلے 1 ڈاکو ہلاک ،6زخمی ہوکرگرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں رات گئے 4 الگ الگ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ڈکیتی، رہزنی، قتل، منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔
تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو نعیم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،جو ڈکیتی، رہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کی پولیس کی کارروائی کے دوران پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے دو ملزم بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے ۔ قتل، رہزنی اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم جاوید عرف کالیا کے قبضے سے 2400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ شراب فروشی، رہزنی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم ذیشان کے قبضے سے 1460 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران منشیات اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزم پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے درخت سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے ۔