ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لئے ،چور بھی مال سمیٹ کر رفوچکر

ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لئے ،چور بھی مال سمیٹ کر رفوچکر

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں مزمل سے 2لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں راشد سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں عمران سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،مصطفی أٓباد میں شاہد سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون اوربادامی باغ میں علی شیر سے 1لاکھ 50ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔چوروں نے ہربنس پورہ اور گلشن اقبال سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، شادمان اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری کرلیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں