ہربنس پورہ: نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر نوجوان نے خودکشی کر لی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق رانی گاؤں رحمن پورہ میں 20 سالہ اویس نے زہریلی گولیاں کھا لیں،اسے فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔