کندیاں:نہر تھل میں گر کر مزدور جاں بحق، لاش برآمد
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں کے قریب تھل کینال میں گر کر ایک مزدور جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش ریسکیو ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد نہر سے نکال لی۔
نذیر احمد سکنہ مظفرپور چشمہ سی فائیو منصوبے پر مزدوری کرنے کے بعد چھٹی کے وقت واپس گھر جا رہا تھا۔ اس دوران نہر تھل کے پل پر گزرتے ہوئے اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نہر کے تیز بہاؤ میں جا گرا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور بعد ازاں نعش برآمد کر لی گئی۔ متوفی چھ بیٹیوں کا باپ بتایا جاتا ہے ، جس کی اچانک موت سے اہل علاقہ میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے ۔