سود کی مناسب سطح 7 فیصد ہونی چاہئے : صدر ایف پی سی سی آئی
حکومت کو بزنس کمیونٹی کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے : صدر عاطف اکرام شیخ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کہتے ہیں ملک میں توانائی اور فنانسنگ کے معاملات تاحال حل طلب ہیں شرحِ سود سنگل ڈیجٹ میں لانا ناگزیر ہے ، توانائی کی بلند قیمتیں برآمدات میں رکاوٹ بن رہی ہیں، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آفس میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شرحِ سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ میں لایا جانا چاہیے ، جبکہ مناسب سطح 7 فیصد ہونی چاہیے۔ پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں کمی آئی ہے اور ایف پی سی سی آئی کی مسلسل کوششوں کے باعث شرحِ سود میں بھی کمی ممکن ہوئی ہے ، تاہم توانائی اور فنانسنگ کے مسائل تاحال مکمل طور پر حل نہیں ہو سکے ۔ حکومت کو بزنس کمیونٹی کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے ، کیونکہ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے پیش کی گئی متعدد تجاویز کو حکومت نے تسلیم کیا ہے۔