ہیم ٹیکسٹل میں پاکستانی قالین یورپی خریداروں کی توجہ کا مرکز
ٍکراچی(این این آئی) ہوم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹل کے ذریعے پاکستانی قالین یورپی خریداروں تک پہنچ گئے۔
ہاتھ سے بنے روایتی قالینوں نے یورپی خریداروں کی توجہ حاصل کرلی، نمائش میں شرکت کرنے والے پاکستانی ایکسپورٹرز کو توقع سے بہتر رسپانس ملا ہے۔ فرینکفرٹ میں جاری گھریلو مصنوعات کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹل میں اس سال پاکستانی قالینوں کا قومی پویلین قائم کیا گیا ہے جس میں دس کمپنیاں شریک ہیں۔