جی ایس پی پلس یورپی منڈیوں تک اہم تجارتی سہولت،اوورسیز انویسٹرز

جی ایس پی پلس یورپی منڈیوں تک اہم تجارتی سہولت،اوورسیز انویسٹرز

کراچی(بزنس رپورٹر)اورسیز انویسٹرز چیمبرکے مطابق یورپی یونین کا جی ایس پی پلس فریم ورک پاکستان کیلئے نہایت اہم تجارتی سہولت فراہم کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان کو یورپی منڈیوں تک ترجیحی اور ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے ۔۔۔

اس فریم ورک کا مقصد صرف تجارت کا فروغ نہیں بلکہ پائیدار ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی، انسانی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور ماحولیاتی تحفظ جیسے بنیادی اصولوں کو فروغ دینا بھی ہے ۔ او آئی سی سی آئی کے مطابق 2021 میں یورپی یونین کے اندر پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیاں جرمنی،اسپین، نیدرلینڈز، اٹلی، فرانس اور بلجیم رہیں۔ جرمنی کو پاکستان کی برآمدات کاحجم ایک ارب 61 کروڑ 59 لاکھ یورو رہا جبکہ اسپین کو 88 کروڑ 48 لاکھ یورواور نیدرلینڈ کو 80 کروڑ 60 لاکھ یوروکی برآمدات کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں