ہنجروال :لیڈی ڈاکو نے شہر ی سے پونے 8لاکھ لوٹ لئے

ہنجروال :لیڈی ڈاکو نے شہر ی سے پونے 8لاکھ لوٹ لئے

15سالہ 2لڑکے بھی ملزمہ کیساتھ واردات میں شامل، تلاش شروع دیگر وارداتوں میں لاکھوں روپے ، فونز، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں چھن گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور قیمتی اشیا سے محروم کردئیے گئے ۔ مرد ڈاکوئوں کے بعد لیڈی ڈکیت کی انٹری،تھانہ ہنجروال کی حدود میں خاتون ڈکیتنے گن پوائنٹ پر شہری سے پونے 8لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ذرائع کے مطابق خاتون ڈکیت کیساتھ 15سالہ دو لڑکے بھی اس واردات میں شامل تھے ،شہری مختیار حسین سے 7لاکھ 80ہزار روپے چھیننے کے بعد خاتون ڈاکو سمیت تینوں ملزم فرار ہوگئے ۔تھانہ ہنجروال پولیس نے متاثرہ شہری مختیار حسین کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انکی تلاش شروع کر دی۔ادھر ڈاکوئوں نے گڑھی شاہو میں اجمل سے 1 لاکھ65ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان،باٹاپور میں نواز سے 1 لاکھ60ہزار نقدی اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں نسیم سے 1 لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون،مصری شاہ میں انعام اللہ سے 1 لاکھ 35ہزار اور موبائل فون، سبزہ زار میں ممتاز سے 1لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل فون،نواب ٹائون میں احتشام سے 1لاکھ20 ہزار نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔چور ڈیفنس سی اور مغلپورہ سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ ،مانگامنڈی اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں لے کر رفوچکر ہوگئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں