پی ایس بی نے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا باضابطہ آغاز کر دیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئندہ انتخابات کو شفاف و معتبر بنانے کے لیے ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔۔۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئندہ انتخابات کو شفاف و معتبر بنانے کے لیے ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے ۔ یہ عمل پی ایس بی-پی ایچ ایف آئین اور پی ایس بی و پی ایچ ایف کے درمیان طے شدہ انتخابی فریم ورک کے عین مطابق کیا جا رہا ہے۔