سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تقرری کا عمل اگلے ہفتے شروع ہوجائیگا:رانا ثنا

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تقرری کا  عمل اگلے ہفتے شروع ہوجائیگا:رانا ثنا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنائاللہ نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور نواز شریف کے رابطے کا مجھے علم نہیں۔

 ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بہتر اور مثبت اقدام کیا ہے ، پی ٹی آئی بھی مثبت اقدامات کرے ، اس طرح اعتمادی سازی ہوتی ہے ۔اچکزئی ہمارے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ان کے بارے میں نواز شریف اور شہباز شریف کے مثبت خیالات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی ڈائیلاگ کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی والے جب ملتے ہیں تو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے یہ بھی کہتے ہیں کہ بانی سے ملنے کا موقع ملے تووہ ان کو آمادہ کرلیں گے ۔ سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا پراسس چیئرمین سینیٹ کے آتے ہی شروع ہوجائے گا۔ اگلے ہفتے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا پراسس شروع ہوجائے گا، پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں