آسٹریلیا ،خوفناک اژدہا سوتی خاتون کے بستر پر چڑھ گیا

آسٹریلیا ،خوفناک اژدہا سوتی خاتون کے بستر پر چڑھ گیا

برسبین (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک خاتون اس وقت شدید حیرت اور خوف کا شکار ہوگئیں جب وہ نیند سے جاگیں تو ان کے بستر پر ڈھائی میٹر لمبا کارپٹ پائتھن (اژدہا) موجود تھا۔ریچل بلور نامی خاتون کے مطابق ابتدا میں انہیں لگا کہ ان کے پیٹ اور سینے پر پڑا وزن ان کے پالتو کتے کا ہے ۔

 انہوں نے جب کمبل پر ہاتھ رکھا تو نیچے موجود چیز حرکت کرنے لگی۔ ریچل نے بتایا کہ اسی لمحے انہیں احساس ہوا کہ یہ کوئی جانور نہیں بلکہ سانپ ہے ۔خاتون نے فوراً اپنے شوہر کو جگایا اور لائٹس جلانے کو کہا۔ روشنی ہوتے ہی شوہر نے بستر پر موجود دیوہیکل اژدہے کو دیکھا اور فوراً خبردار کیا کہ حرکت مت کرنا ۔ریچل بلور نے نہایت احتیاط سے پہلو بدلتے ہوئے خود کو بستر سے نکالا اور پھر سانپ کو کھڑکی کے راستے واپس باہر جانے میں مدد دی۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ مکمل طور پر محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں