کرسٹیانو رونالڈو کی 2025 کی آمدن حیران کن بلندیوں پر پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
سپورٹیکو کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پرتگالی سپر سٹار نے سال 2025 میں اندازاً 260 ملین ڈالر (194 ملین پاؤنڈ) کمائے ، جو ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کی آمدن سے تقریباً دو گنا ہے ۔