ایس ای سی پی:کمپنیزریگولیشنز 2020 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی نے کمپنیز(فردرایشو آف شیئرز)ریگولیشنز، 2020 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاکہ۔۔
لسٹڈ کمپنیوں کیلئے سرمایہ بڑھانے کے عمل کو آسان بنایا جاسکے ، ساتھ ہی سرمایہ کاروں کیلئے مناسب ڈسکلوژرکی ضروریات برقرار رکھی جائیں۔ کمیشن کے مطابق یہ ترامیم اس چیلنج کو حل کرتی ہیں جسکا سامنا لسٹڈ کمپنیوں کوموجودہ شیئر ہولڈرز سے رائٹس ایشو کے ذریعے مزید سرمایہ حاصل کرنے میں ہوتا تھا۔