خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
بارگزئی فیلڈ کے ایکس ون کنویں سے یومیہ3100بیرل تیل حاصل ہو رہا
کراچی(بزنس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ کمپنی کے مطابق کوہاٹ کے علاقے میں واقع بارگزئی فیلڈ کے ایکس ون کنویں سے یومیہ 3 ہزار 100 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے، جبکہ ناشپا بلاک سے یومیہ 8 اعشاریہ 15 ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ خط کے مطابق دریافت ہونے والے ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پاؤنڈ فی مربع انچ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جو کنوئیں کی پیداواری صلاحیت کے حوالے سے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو مکمل کی گئی تھی، جس کی مجموعی گہرائی 5 ہزار 170 میٹر تک رکھی ۔ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل جدید اور کامیاب ڈرِل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا گیا۔