نان لیدر فٹ ویئر کی تیاری کیلئے پاک چین معاہدے کی منظوری

نان لیدر فٹ ویئر کی تیاری کیلئے پاک چین معاہدے کی منظوری

کراچی(بزنس رپورٹر)میڈ اِن پاکستان نان لیدر فٹ ویئر کی تیاری کیلئے پاک چین جوائنٹ وینچر معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔

اس حوالے سے متعلقہ کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ۔کمپنی کی جانب سے پی ایس ایکس کو ارسال کردہ خط کے مطابق پاکستانی جوتا ساز کمپنی نان لیدر فٹ ویئر کی تیاری کے منصوبے میں ایک ارب روپے کی طویل المدتی سرمایہ کاری کرے گی، جو پانچ سال کے عرصے میں مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں