مرکنٹائل ایکسچینج میں87.491ارب روپے کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا، مالیت 56 ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں 87.491 ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق 129,342 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ریکارڈ کیا گیا جو 56.022 ارب روپے رہا، اس کے بعد کاٹس میں 6.910 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 میں 5.755 ارب روپے ، نیچرل گیس میں 5.150 ارب روپے ، پلاٹینم میں 3.920 ارب روپے ، سلور میں 3.752 ارب روپے ، کروڈ آئل میں 2.467 ارب روپے ، کاپر میں 1.543 ارب روپے ، ایس اینڈ پی 500 میں 1.229 ارب روپے ، ڈاؤ جونز میں 602.487 ملین روپے ، ایلومینم میں 46.429 ملین روپے ، برینٹ میں 43.151 ملین روپے جبکہ جاپان ایکوٹی 225 میں 29.672 ملین روپے کا کاروبار ہوا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 4 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جس کی مالیت 22.362 ملین روپے رہی جس میں کاروبار گندم اور کپاس میں ہوا۔