سندھ میں فلوریکلچر فارم بنانے کا منصوبہ ہے ، ویلتھ پاکستان
کراچی (آئی این پی)ویلتھ پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں مخصوص فلوریکلچر فارم قائم کرنے پر کام کر رہی ہے ۔۔
تاکہ زراعت میں تنوع پیدا کیا جا سکے اور کسانوں کے لیے نئے آمدنی کے مواقع کھل سکیں۔یہ اقدام محکمہ زراعت کی ایگریکلچر ایکسٹینشن کی قیادت میں دیگر شراکت داروں کے ساتھ تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد فلوریکلچر کی بڑی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ فلوریکلچر یعنی پھولوں اور آرائشی پودوں کی کاشت، دیہی آمدنی بڑھانے، برآمدات کے مواقع اور کاروبار کے امکانات فراہم کرتی ہے۔