وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
فراست سے 2لاکھ 20ہزار ،وقاص سے 2لاکھ روپے لوٹ لئے گئے سندر، غازی أٓباد سے 2گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکل چوری
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن میں فراست سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبا ئل فون ،شالیمار میں مظہر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں وقاص سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون،ملت پارک میں نوازش سے 1لاکھ80ہزارروپے اور موبائل فون جبکہ انارکلی میں عبداللہ سے 1لاکھ 70 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے سندر اور غازی أٓباد سے 2 گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ،نشترکالونی اور گلشن راوی سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔