’’میرے معصوم شوہر کو نہ گھسیٹو ‘‘، نیہا ککڑ کا طلاق کی افواہوں پر ردعمل
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی افواہوں پر نئی پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے شوہر روہن پریت سنگھ اور خاندان کو اس معاملے میں گھسیٹنا درست نہیں۔
لوگ ان کے ‘‘معصوم شوہر’’ اور ‘‘سب سے پیارے خاندان’’ کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں کیونکہ وہی لوگ ہیں جن کی حمایت کی بدولت وہ آج اس مقام پر ہیں۔ ان کے مطابق وہ کچھ دوسرے افراد اور نظام سے ناخوش ہیں، نہ کہ اپنی ازدواجی زندگی سے ۔