شاہد کپور کی بیوی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار؟
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر وکوریوگرافر فرح خان نے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور کو فلم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہیروئن بن سکتی ہو۔
فلم ساز کے حالیہ وی لاگ میں شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور نے بھی شرکت کی۔ اسی موقع پر فرح خان نے میرا کے دلکش انداز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک ‘ہیروئن’ بن سکتی ہیں، میری فلم میں ایک کردار کرو گی؟ ،اس تعریف پر میرا کپور نے نہایت شائستگی سے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔