تاجر وفد کی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات ، سرمایہ کاری پراتفاق

تاجر وفد کی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات ، سرمایہ کاری پراتفاق

قدرتی خوبصورتی، سازگار آب وہوا سیاحت کیلئے کشمیر امید افزا مقام، فیصل ممتاز راٹھو

اسلام آباد (اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر میں سیاحت کی بے پناہ اور مخفی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے تاجر برادری کو خطے میں معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے کلیدی محرک کے طور پر اس شعبے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جس نے ہفتہ کے روز ان سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے لیے ملاقات کی۔ آئی سی سی آئی کے وفد میں سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری، سابق صدر محمد اعجاز عباسی، سابق ایس وی پی نوید ملک اور سینئر ممبران اسرار الحق، سردار امجد اور اظہر عباسی شامل تھے ۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، مناظر اور سازگار آب و ہوااسے خطے میں سیاحت کیلئے سب سے امید افزا مقامات میں سے ایک قرار دیتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں