این ای وی برانڈ،BYD کی 7سیلین اور Atto 2 گاڑیاں متعارف
ہم عالمی سطح پر آزمودہ ٹیکنالوجی مقامی صارفین تک پہنچا رہے ہیں، کنٹری ہیڈ، لی جیان
کراچی(بزنس رپورٹر) 2026میگا موٹر کمپنی (MMC) نے دنیا کی نمبر 1 نیو انرجی وہیکل بنانے والی کمپنی،BYD کے اشتراک سے پاکستان میں Atto 2 اور BYD Sealion 7متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ یہ پاکستان میں پائیدار اور کلین موبیلٹی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔ لاہور میں منعقدہ ڈیلرشپ ایونٹ کے دوران متعارف کی جانے والی یہ دونوں گاڑیاں BYD-MMCکے بڑھتے ہوئے NEV پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بناتی ہیں، جو پریمیم اور اربن لائف اسٹائل دونوں طرح کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ ملک بھر میں دونوں ماڈلز کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے ۔ بی وائی ڈی سی لائن 7 (BYD Sealion 7) ایک پریمیم SUV ہے جس کے کیبن میں لگژری کو اولین ترجیح دے کر تیار کیا گیا ہے ۔ یہ گاڑی آرام، ٹیکنالوجی اور حفاظت کے لحاظ سے دنیا کی نمایاں پریمیم الیکٹرک گاڑیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ بی وائی ڈی آٹو 2 (BYD Atto 2) ایک جدید، مکمل الیکٹرک SUV ہے جو خاص طور پر پاکستانی ڈرائیورز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے ۔ اس میں BYD کا خوبصورت ڈیزائن اور روزمرہ استعمال کے لیے اسمارٹ ٹیکنالوجی شامل ہے ۔ Atto 2 میں NFC کارڈ کی رسائی کے ساتھ بغیر چابی اسٹارٹ کی سہولت، 50 واٹ کا وائرلیس چارجنگ پیڈ، آرام دہ الیکٹرک اور وینٹی لیٹڈ سیٹس، اور جدید کیبن لے آؤٹ جیسی سہولیات دی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں BYD پاکستان کے کنٹری ہیڈ، لی جیان نے کہا، ہم اپنے دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کا آغاز پاکستان کے آٹو موٹو شعبے کو جدید بنانے سے متعلق ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے ، جہاں ہم بی وائی ڈی کی عالمی سطح پر آزمودہ ٹیکنالوجی اور جدت کی رسائی مقامی صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔