سب سے سینئر چینی جنرل کیخلاف تحقیقات

 سب سے سینئر چینی جنرل  کیخلاف تحقیقات

بیجنگ (رائٹرز) چین کے وزیرِ دفاع نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ ملک کے سب سے سینئر فوجی جنرل ژانگ یووشیا کے خلاف تحقیقات جاری ہے ، جو حالیہ برسوں میں چینی فوجی قیادت کے خلاف سب سے بڑی کارروائی سمجھی جا رہی ہے۔

ژانگ یووشیا صدر شی جن پنگ کے ماتحت سنٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین ہیں اور انہیں شی کا قریبی فوجی اتحادی سمجھا جاتا ہے ۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ژانگ اور لیو ژین لی (جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف سٹاف) پر ‘‘سنگین نظم و ضبط اور قانون کی خلاف ورزیوں’’ کا شبہ ہے ۔ژانگ یووشیا حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے طاقتور ادارے پولیٹ بیورو کے رکن بھی ہیں اور ان چند اعلیٰ فوجی افسران میں شامل ہیں جن کے پاس عملی جنگی تجربہ موجود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں