راشد خان کا بھٹے بھونتے ہوئے ’’بارڈر 2‘‘ دیکھنے کا اعلان، ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سڑک کنارے کھڑے بھٹے بھون رہے ہیں۔
راشد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ،جس میں افغان کپتان سڑک کنارے بھٹے بھون رہے ہیں لیکن اس ویڈیو کا کیپشن خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، راشد خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘‘بارڈر 2 میں تو ضرور دیکھوں گا، لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے اگر میں یہ پوسٹ کرتا ہوں’’۔ ویڈیو پر بارڈر فلم کے گانے کی آواز بھی موجود ہے ۔راشد خان کے اعلان کے بعد ایک صارف نے مزاح کے انداز میں لکھا ‘‘لگتا ہے کرکٹ چھوڑ کر بھٹے بیچنا شروع کردیے ہیں۔’’