یورپ اور بھارت آزادتجارتی معاہدے پر پہنچنے کے قریب

یورپ اور بھارت آزادتجارتی  معاہدے پر پہنچنے کے قریب

نئی دہلی(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)یورپی یونین اور بھارت 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کے دوران دو دہائیوں سے زیر بحث آزاد تجارتی معاہدے پر حتمی دستخط کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

 اس معاہدے کو بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل نے  مدر آف آل ڈیلز  قرار دیا ہے ۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے ، جو دونوں ممالک کو امریکی ٹیرف اور چینی برآمدی کنٹرول کے تناظر میں نئی منڈیاں کھولنے میں مدد دے گا۔ یورپ اور بھارت کے اعلیٰ اہلکار اس موقع کو اقتصادی اور عالمی سیاسی تعلقات کو مضبوط کرنے کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین اور بھارت کے درمیان اس معاہدے کا اعلان 27 جنوری کو ہو سکتا ہے ، جب یورپی اور بھارتی رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوگی۔اس متوقع معاہدے پر پیش رفت ہونے کے ساتھ یورپ میں کچھ تقسیم بھی نظر آتی ہے ۔یورپ کیلئے انٹیلکچوئل پراپرٹی کی حفاظت ایک بڑا خدشہ ہے ۔ وہ ڈیٹا کی زیادہ بہتر طریقے سے حفاظت چاہتے ہیں۔دوسری جانب بھارت کیلئے یورپ کی طرف سے رواں برس عائد کیے جانے ولا نیا کاربن ٹیکس ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔تجزیہ کار اجے شریواستو کہتے ہیں کہ بھارت اور یورپی یونین کے درمیان یہ ڈیل ایک قابلِ اعتماد پارٹنر شپ بنتی ہے یا نہیں اس کا دارومدار ان ہی عوامل پر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں