لیبیا:16سال قبل کیا گیا آرڈر دُکاندار کو رواں ماہ موصول

 لیبیا:16سال قبل کیا گیا آرڈر دُکاندار کو رواں ماہ موصول

طرابلس(نیٹ نیوز)لیبیا کی ایک موبائل فون شاپ کو نوکیا موبائل فونز کی کھیپ 16سال گزرنے کے بعد حال ہی میں موصول ہوئی۔لیبیا کے شہر طرابلس میں واقع ایک دکاندار نے نوکیا فونز سال 2010ء میں آرڈر کیے تھے ، تاہم 2011ء میں لیبیا میں شروع ہونے والی خانہ جنگی اور طویل سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک کا لاجسٹک، کسٹمز اور تجارتی نظام شدید متاثر ہوا۔

اس صورتحال کے نتیجے میں یہ کھیپ مختلف گوداموں میں ہی پھنسی رہی اور کبھی اپنی منزل تک نہ پہنچ سکی۔بالآخر رواں ماہ 2026 میں یہ طویل عرصے سے گمشدہ پیکج مکمل طور پر محفوظ حالت میں دکان پر پہنچ گیا۔ کھیپ کھولنے پر دکاندار حیرت زدہ رہ گیا، موصول ہونے والے موبائل فونز کلاسک نوکیا ماڈلز پر مشتمل تھے ، جو آج کے اسمارٹ فون کے دور میں ماضی کی یادگار سمجھے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں