بے وفا شوہر سے معافی مانگنے والی خاتون سلیبریٹی بن گئی
بیجنگ(نیٹ نیوز)جج کی تنبیہ پر بے وفا شوہر سے معافی مانگنے والی چینی خاتون سلیبریٹی بن گئی۔نیونا نامی خاتون کے نے اپنے شوہر اوراسکی محبوبہ کا معاشقہ بے نقاب کر تے ہوئے تمام ثبوت، انکے نام اور دیگر نجی معلومات سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔
نیونا کے شوہر اور معشوقہ (جو شادی شدہ ہیں) نے خاتون کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا اور جیت گئے ۔ فیصلے میں جج نے خاتون کو بے وفائی کا شکار بننے والی خاتون کو اپنے شوہر اور ان کی معشوقہ سے 15 لگاتار دنوں تک عوامی معافی مانگنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے اس سزا کو اپنی جیت میں بدل لیا۔نیو نے اپنی ویڈیو میں عدالت کا فیصلہ پوسٹ کیا اور ویڈیو کلپس میں معذرت میں کچھ دلچسپ معلومات شیئر کیں۔ اب تک ریلیز کی گئی ویڈیوز لاکھوں ویوز حاصل کر چکی ہیں اور ہر ویڈیو پر 5 لاکھ سے زیادہ لائکس آ چکے ہیں۔