بدھا اور وشنو کے مجسموں پر تنازع
بینکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ کی فوج نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ اس نے کمبوڈیا کے ساتھ متنازعہ سرحدی علاقے میں ایک بدھا کا مجسمہ نصب کیا ہے ، وہی جگہ جہاں پچھلے ماہ اس نے ایک ہندو دیوتا وشنو کی مورت کو توڑ کر ہٹا دیا تھا۔
جنوب مشرقی ایشیا کے یہ ہمسایہ ممالک دسمبر سے اس علاقے میں نصب مجسموں پر تناؤ کا شکار ہیں، جب تین ہفتوں کی مہلک لڑائی کے بعد جنگ بندی ہوئی تھی ۔تھائی فوج نے کہا تھا کہ ہندو دیوتا وشنو کی مورت کو تباہ کرنا علاقے پر کنٹرول قائم کرنے کے لیے ضروری تھا اور اس کا مقصد مذہبی عقائد کی توہین نہیں تھا، جبکہ کمبوڈیا نے اس اقدام کی سخت مذمت کی تھی۔