افغانستان:برفباری ، بارش 3روز میں 61 افراد ہلاک
کابل(اے ایف پی)افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ برفباری اور شدید بارشوں کے نتیجے میں 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اے این ڈی ایم اے نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاگزشتہ تین روز میں برفباری اور بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 61 افراد ہلاک، 110 زخمی اور 458 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں،مجموعی طور پر 360 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔اتھارٹی کے مطابق یہ ہلاکتیں بدھ اور جمعہ کے درمیان ہوئیں، ملک کے وسطی اور شمالی صوبے زیادہ متاثر ہیں ۔ برفانی تودے گرنے کے باعث اہم شاہراہیں اور بین الصوبائی سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔حکام نے شہریوں کو برف سے ڈھکی سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔