انڈونیشیا :بارش، لینڈ سلائیڈ نگ 8 ہلاک ، 82لاپتا

انڈونیشیا :بارش، لینڈ سلائیڈ نگ  8 ہلاک ، 82لاپتا

جاوا (اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 82 لاپتا ہو گئے ہیں۔

حادثہ ہفتے کو صبح اڑھائی بجے مغربی باندونگ کے دو دیہات میں پیش آیا جہاں رہائشی علاقے ملبے تلے دب گئے۔  نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری نے بتایا کہ فوج، پولیس اور رضاکار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم زمین غیر مستحکم ہونے کے سبب کام مشکل ہے ۔ ڈرون اور دستی کھدائی کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں