پاک قطر آسان منافع پلان کیلئے 4.9581روپے یونٹ منافع کا اعلان
کراچی (بزنس ڈیسک)پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ نے حال ہی میں اپنے شریعہ کمپلائنٹ انکم فنڈ کے تحت پاک قطر آسان منافع پلان پر ماہانہ منافع کا اعلان کیا ہے ۔
یہ پلان اس زمرے میں سب سے زیادہ منافع دینے والے منصوبوں میں شامل ہے ۔پاک قطر آسان منافع پلان نے جنوری 2026 کیلئے 4.9581 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان کیا ہے ، جو 22 جنوری 2026 تک حاصل شدہ آمدنی پر مبنی ہے ۔وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (وی آئی ایس)نے پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ ابتدائی ایسیٹ منیجر ریٹنگ AM2+ (اے ایم ٹو پلس)تفویض کی ہے ۔پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرفرحان شوکت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کے تحت جنوری 2026 کے لیے اوپن اینڈ فنڈ کے دوسرے عبوری منافع کی منظوری دی ہے ۔اس موقع پر فرحان شوکت نے کہا کہ ہم پاک قطر آسان منافع پلان کے یونٹ ہولڈرز کو اس منافع کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔