یو اے ای سے تعلقات یمن سے مکمل انخلا پر مشروط:سعودی عرب
وارسا (اے ایف پی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔۔۔
، تاہم یہ تعلقات صرف اس صورت میں قائم رہیں گے جب یو اے ای یمن سے مکمل طور پر نکل جائے ۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے وارسا میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر یو اے ای واقعی یمن سے واپس آجاتا ہے تو سعودی عرب ذمہ داری اٹھائے گا۔ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مستقبل میں تعلقات اسی شرط کے تحت مضبوط اور مستحکم ہوں گے ۔