امریکا: شدید برفانی طوفان 11 افراد ہلاک ،سکولز بند
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ،طوفان کے نتیجےمیں ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک برفباری، ژالہ باری اور۔۔۔
منجمد بارش ہوئی۔ نیویارک میں 5 افراد سردی سے جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ ٹیکساس اور لوزیانا میں بھی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ 10لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ 20 سے زائد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، ہزاروں پروازیں منسوخ اور سرکاری دفاتر بند کر دئیے گئے ہیں۔